Home کانفرنسز / کانووکیشن یو ای ٹی لاہور میں کوانٹم میکینکس پر  ایک روزہ بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

یو ای ٹی لاہور میں کوانٹم میکینکس پر  ایک روزہ بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

by Ilmiat

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سیمینار ہال میں شعبہ فزکس کے زیر اہتمام کوانٹم میکینکس پر  ایک روزہ بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ سمپوزیم کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل زبیری (ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز) تھے جو کہ کوانٹم آپٹکس ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی یو ایس اے میں بطور پروفیسر اور چیئر مننلین ہیپ اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر انور لطیف، چیف آرگنائزر اور چیئرپرسن فزکس ڈیپارٹمنٹ نے  خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔سمپوزیم کے شرکاء میں چیئرمین شعبہ ریاضی پروفیسر ڈاکٹر مشتاق،   ڈائریکٹر الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس پروفیسر ڈاکٹر وقارمحمود،اور یو ای ٹی کے دیگر   فیکلٹی ممبران اور طلباء کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔مہمان مقرر نے کائنات کے اسرار کو سمجھنے اور کوانٹم میکینکس کی ترقی میں مختلف سائنسدانوں کے کردار پر روشنی ڈالنے کے لیے کوانٹم میکانکس کے اثرات اور نتائج کو جامع طور پر بیان کیا۔سمپوزیم کا اختتام ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، ہیومینٹیز اینڈ اسلامک اسٹڈیزپروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد رفیق نے کیا، سمپوزیم کے سرپرست اعلیٰ نے مہمان، شرکاء اور پوری آرگنائزنگ ٹیم کے شکریہ اور تعریفی نوٹ کے ساتھ سمپوزیم کا اختتام کیا۔

You may also like

Leave a Comment