Home Uncategorized یو ای ٹی لاہور میں معیشت کی صورتحال – افق سے آگے، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی سرحدیں کی 17ویں سالانہ رپورٹ کی تقریب رونمائی………تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی بطور مہمان خصوصی شرکت

یو ای ٹی لاہور میں معیشت کی صورتحال – افق سے آگے، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی سرحدیں کی 17ویں سالانہ رپورٹ کی تقریب رونمائی………تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی بطور مہمان خصوصی شرکت

by Ilmiat

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ”معیشت کی صورتحال: افق سے آگے – ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی سرحدیں ” کے موضوع پر 17ویں سالانہ رپورٹ برائے سال 2024 کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد یو ای ٹی لاہور میں کیا گیا۔ وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے صوبائی وزیر تعلیم کا استقبال کیا اور تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے  ملک کی موجودہ معیشتی حالت اور جدید ٹیکنالوجی کے کردار پر روشنی ڈالتی ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز معیشت کے نئے دروازے کھول رہی ہیں۔ ہمیں ان مواقع کو سمجھنے اور ان سے فائدہ اٹھانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبے کو مل کر تحقیق اور جدت کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ جدید ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت (AI) کے بارے میں مکمل علم رکھتے ہوں تاکہ وہ طلباء کو بہتر طور پر تربیت دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ”اساتذہ کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے AI، Google Gemini اور دیگر جدید ٹولز کا استعمال سیکھنا چاہیے تاکہ وہ طلباء کو مستقبل کی ضروریات کے لیے تیار کر سکیں۔”اس سلسلے میں انہوں نے حکومت کیگوگل کے ساتھ کیے گئے تعاون، AI ٹریننگ پروگرامز اور Google Gemini منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی اور ان کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے امکانات پر بات کی۔ انہوں نے یونیورسٹیوں میں ٹیکنالوجی کے پروگراموں کی نشستوں میں اضافہ پر زور دیا تاکہ ملک کی معاشی ترقی میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ”اگر ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید داخلوں کی سہولت فراہم کریں گے تو یہ نہ صرف ہمارے نوجوانوں کو بہتر تربیت دے گا بلکہ ملک کے مالی حالات میں بھی بہتری آئے گی۔”

رپورٹ میں مصنوعی ذہانت، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)، اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے معیشت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔تقریب میں ڈاکٹر نظام الدین، شاہد نجم، شاہد جاوید برکی، ڈاکٹر فرخ اقبال، شہزاد شوکت، فراس شمس، فیصل جنجوعہ، ڈاکٹر ساجد لطیف، ڈاکٹر اعجاز سندھو سمیت ماہرین تعلیم اور صنعتی رہنما موجود تھے، جنہوں نے مستقبل کے منصوبوں اور ترقی کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔

You may also like

Leave a Comment