عید الفطرکی مناسبت سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورمیں غیر ملکی طلباء و طالبات کے اعزاز میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ناصرحیات نے خصوصی شرکت کی جبکہ ڈین فیکلٹی آف کیمیکل،منرل اینڈ مٹیریل سائنسزپروفیسر ڈاکٹرنوید رمضان،ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹرمحمد شعیب،ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر خالد فاروق،ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز،ہیومینٹیزاینڈ اسلامک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹرمحمد شاہد رفیق،ڈین فیکلٹی آف ارتھ سائنسز اینڈانجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر،رجسٹرار محمد آصف،سینئر وارڈن پروفیسرڈاکٹرمحمد مشتاق،ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرزپروفیسر ڈاکٹرآصف علی قیصر،پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ شریف،پروفیسر ڈاکٹرصباحت اورغیر ملکی طلباء و طالبات شریک ہوئے۔طلباء نے وائس چانسلر،فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
یو ای ٹی لاہور میں غیر ملکی طلباء کیلئے ظہرانہ،وائس چانسلر کی خصوصی شرکت،عید مبارک کہی
24