Home اہم خبریں یو ای ٹی لاہور اور ڈی ایس جی انرجی کے مابین معاہدے پر دستخط

یو ای ٹی لاہور اور ڈی ایس جی انرجی کے مابین معاہدے پر دستخط

by Ilmiat

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے ڈی ایس گروپ آف کمپنیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد نا صرف اکیڈمی اور صنعت کے روابط کو بہتر، وسیع اور مضبوط کرناتھا بلکہ تحقیق  کو فروغ دینا ، جدت طرازی، کارپوریٹ ٹریننگ، لیبارٹری کی سہولیات اور مزید مضبوطی کے لیےصنعتی دوروں، ورکشاپس، سیمینارز، اور کانفرنسوں کے ذریعے طلبہ کے تعلیمی تجربے کو بڑھانے ، ملازمت کی جگہ فراہم کرنے ، اور طلبہ کے آخری سال کے پروجیکٹ کے لیے مالی معاونت کرنا تھا۔ وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایس جی انرجی دانیال صدیقی نے ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب، ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ ایکسٹرنل لنکیجز ڈاکٹر محمد شفیق، رجسٹرار یو ای ٹی محمد آصف اور چیف مارکیٹنگ آفیسر ڈی ایس جی انرجی نظیفہ فاطمہ کی موجودگی میں معاہدے  پر دستخط کیے۔  

You may also like

Leave a Comment