اہم خبریں یو ای ٹی لاہور، 16 ویں جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ کانفرنس، ملکی، غیر ملکی مندوبین کی شرکت by Developer December 8, 2022 written by Developer December 8, 2022 30 یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام دو روزہ 16ویں انٹر نیشنل جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کا انعقاد سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ یو ای ٹی لاہور، نیسپاک اور پاکستان جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ سوسائٹی کے اشتراک سے کیا گیا۔کانفرنس میں نامور جیو ٹیک ماہراور پروفیسر ایمریٹس یونیورسٹی آف ٹوکیو پروفیسر ڈاکٹر اکو تووھاتا نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔پاکستان کے ماہر جیو ٹیکنیکل،ماہر ڈیمز،اور صدرپاکستان جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ سوسائٹی(پی جی ای ایس) انجینئر امجد آغا نے افتتاحی تقریب میں خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔انہوں نے جیو ٹیکنیکل پیشے کی اہمیت اور 1973میں قیام پاکستان کے بعد سے ہی پاکستان میں پیشہ ور افراد تک جیو ٹیکنیکل علم کو پھیلانے میں پی جی ای ایس کے کردار پر روشنی ڈالی۔وائس چانسلریو ای ٹی لاہورپروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرورنے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پرپی جی ای ایس کا شکریہ ادا کیا۔کانفرنس میں سینئر بین الاقوامی ماہرین نے پانچ کلیدی لیکچرز دئیے اور دو روزہ کانفرنس میں پانچ ٹیکنیکل سیشنز میں مصنفین کی جانب سے تیس تحقیقی مقالے بھی پیش کئے گئے۔اس بین الاقوامی کانفرنس میں 400سے زائد انجینئرز،ماہرین ارضیات،متعلقہ پیشہ ور افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور قازقستان کے عالمی شہرت یافتہ ماہرین نے بھی شرکت کی۔امریکہ سے انٹرنیشنل سوسائٹی آف جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ کے صدر مارک بالوز نے سو سائٹی کا تعارف کروایا۔ کانفرنس میں ڈینز اور رجسٹرارسمیت سینئر اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 0 comment 0 FacebookTwitterPinterestEmail Developer previous post 2-Days National Workshop on ‘Anaesthesia in Pet Animal Practice’ complete at UVAS next post ڈپارٹمنٹ آف انٹرپرینیورشپ اور انوویشن، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء نے ایک منفرد ایکٹیوٹی ”بزنس واک” کا اہتمام You may also like پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے وفد... December 20, 2024 پنجاب یونیورسٹی اورک کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ... December 20, 2024 پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی شعبے، انسٹیٹیوٹس، مراکز، ملحقہ... December 17, 2024 پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے... December 17, 2024 گورنمنٹ وقارالنسا گریجویٹ کالج میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ... December 17, 2024 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بہاولنگر کیمپس میں لٹریری سوسائٹی... December 17, 2024 جی سی یو لاہور میں ماحولیاتی چیلنجز پر... December 17, 2024 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر... December 17, 2024 مزید 35 سری لنکن طلبہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں... December 7, 2024 پنجاب یونیورسٹی کےپروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی... December 7, 2024 Leave a Comment Cancel Reply Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.