Home اہم خبریں یو ای ٹی لاہور، سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش، عمارت کا افتتاح کردیا گیا

یو ای ٹی لاہور، سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش، عمارت کا افتتاح کردیا گیا

by Developer

اہور () یوای ٹی لاہور کے مین کیمپس میں موجود سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی پرانی عمارت کی تزئین و آرائش کا عمل مکمل ہو گیا۔ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین آفس،کلاس روم C3 (جس کا نام سید نذیر سیمینار ہال ہے)اور C4کی تزئین و آرائش پرتمام اخراجات ڈیپارٹمنٹ کے ایلومینائزنے اٹھائے،عمارت کی افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرورسمیت ،ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈونرز،فیکلٹی ممبران اور طلباء، مختلف شعبہ جات کے چیئرپرسنز، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز اور دیگر انتظامی شعبوں کے ایچ او ڈیز نے شرکت کی۔کلاس روم C3کی تزئین و آرائشکے عطیہ دہندگان میں پروفیسر ڈاکٹر سید نذیر احمد (مرحوم) کے فرزند انجینئرسید احمد معین (75-سول)، انجینئرسید قیصر جمال، انجینئر سید یوسف نذیر (85-سول)، انجینئرسید شاہد نذیر (88-سول) اور انجینئر سید شعیب نذیرکے نام شامل ہیں۔

جبکہ چیئرمین آفسکی تزئین و آرائش کا عطیہ انجینئر عابد وزیر خان سی ای او KIPS (83 خصوصی سول)نے دیا تھا۔علاوہ ازیں C4 کی اپ گریڈیشن انجینئر محمد عارف (85-سول)کے عطیہ سے ممکن ہوئی۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یو ای ٹی لاہورپروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور نیچیئرمین سول انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر خالد فاروق اورسابق طلباء کے ہمراہ نئے تجدید شدہ کمروں کا افتتاح کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے سابق طلباء کا ان کے فراخدلانہ عطیات پر شکریہ ادا کیا اور شعبہ سول انجینئرنگ کی اپ گریڈیشن کے لئے اپنے سابق طلباء کو جوڑنے پر چیئرمین سی ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر خالد فاروق کی کاوشوں کو سراہا۔

You may also like

Leave a Comment