Home خبریں یو ای ٹی لاہور، ای کیٹ فیز ٹو کے نتائج کا اعلان…….ای کیٹ فیز ٹو میں 26 ہزار 803 طلباء نے شرکت کی ……..ایڈمیشن پراسیس کا آغاز ہو گیا………آن لائن داخلہ فارم پر کرنے اور جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جولائی ہے

یو ای ٹی لاہور، ای کیٹ فیز ٹو کے نتائج کا اعلان…….ای کیٹ فیز ٹو میں 26 ہزار 803 طلباء نے شرکت کی ……..ایڈمیشن پراسیس کا آغاز ہو گیا………آن لائن داخلہ فارم پر کرنے اور جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جولائی ہے

by Ilmiat

یو ای ٹی لاہور نے انٹری ٹیسٹ فیز ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ محمد مصعب سیال نے 392 نمبروں کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ریان احمد 391 نمبروں سے دوسرے نمبر پر آئے جبکہ واصف شہراز نے 387 نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انٹری ٹیسٹ کے دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 26 ہزار 803 طلباء نے شرکت کی۔ اس سے قبل ای کیٹ کے پہلے مرحلے میں 15 ہزار 460 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے امیدواروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ یو ای ٹی پر طلباء اور والدین کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یو ای ٹی میں جدید لیبارٹریز، کلاس رومز اور معیاری ہاسٹلز کی سہولیات دستیاب ہیں، جبکہ نئے تعلیمی سال کے داخلوں کے لیے نشستوں کی تعداد میں بھی 2,500 سیٹوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 

یو ای ٹی لاہور اور اس کے ذیلی کیمپسز میں داخلے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ امیدوار آج ہی یو ای ٹی کے ایڈمیشن پورٹل admission.uet.edu.pk پر اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جولائی 2025 مقرر کی گئی ہے۔ داخلے کے لیے پہلی میرٹ لسٹ 18 جولائی، دوسری یکم اگست، تیسری 15 اگست، جبکہ چوتھی میرٹ لسٹ 22 اگست کو جاری کی جائے گی۔ طلباء کی ڈاؤن گریڈنگ کے لیے درخواستیں 29 سے 31 اگست تک وصول کی جائیں گی اور اس کی میرٹ لسٹ یکم ستمبر کو جاری ہو گی۔ آخری میرٹ لسٹ کا اعلان 26 ستمبر کو کیا جائے گا۔ واک ان درخواستوں کی وصولی 29 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاری رہے گی جبکہ ہاسٹل الاٹمنٹ کا عمل 7 ستمبر سے شروع ہوگا۔ ریگولر کلاسز کا آغاز 8 ستمبر 2025 سے ہوگا۔داخلے سے متعلق تمام معلومات یو ای ٹی کے ایڈمیشن پورٹل admission.uet.edu.pk پر دستیاب ہیں۔

You may also like

Leave a Comment