8
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور اسکے سب کیمپسز سمیت پنجاب بھر کی سرکاری و نجی انجینئرنگ جامعات میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کاآغاز ہوچکا ہے۔ پیر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ پنجاب بھر کے 11 شہروں کے 12 سینٹرز اور 100 کمپیوٹر لیبز میں 20 مارچ بروز جمعرات تک جاری رہیں گے۔جبکہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 28 مارچ کو کیا جائے گا۔ اسی طرح دوسرے انٹری ٹیسٹ کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 7 اپریل 2025 سے ہو گا۔ جبکہ دوسرا انٹری ٹیسٹ جون میں ہو گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹری ٹیسٹ میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے انٹری ٹیسٹ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔