Home Uncategorized یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں سہ روزہ انٹرپرینیورشپ گالا اور بک فیئر کا آغاز

یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں سہ روزہ انٹرپرینیورشپ گالا اور بک فیئر کا آغاز

جامعہ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد طلبہ گروپس نے اپنے جدید کاروباری منصوبوں کے خصوصی اسٹالز لگائے ہیں، جبکہ 15 نامور پبلشرز بک فیئر میں شریک ہیں

by Ilmiat

یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں تین روزہ انٹرپرینیورشپ گالا اور بک فیئر کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، جس میں طلبائ کی ایک بڑی تعداد بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کر رہی ہے۔ یہ تقریب ڈائریکٹوریٹ آف اورک، گرین یوتھ موومنٹ اور شعبۂ اُردو کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔
جامعہ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد طلبہ گروپس نے اپنے جدید کاروباری منصوبوں کے خصوصی اسٹالز لگائے ہیں، جبکہ 15 نامور پبلشرز بک فیئر میں شریک ہیں۔
تقریب کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ،چیئرمین شعبۂ مینجمنٹ سائنسز و ڈائریکٹر اورک، ڈاکٹر ثقلین حیدر،لیکچرار اُردو، اور شعبۂ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ڈاکٹر سائرہ ستار بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وائس چانسلر نے تمام اسٹالز کا دورہ کیا اور طلبہ کے کاروباری منصوبوں کے متعلق اُن سے گفتگو کی۔ انہوں نے نامیاتی غذائی مصنوعات، کاسمیٹکس، فن پاروں، میڈیکل یونٹس اور فوڈ پوائنٹس سمیت مختلف نوعیت کے منصوبوں میں جدّت اور تنوع کو سراہا۔
بک فیئر میں سانج پبلیکیشنز، کولاج، نیشنل بک فاؤنڈیشن اور کتابی دنیا سمیت متعدد معروف ادارے شریک ہیں۔
جامعہ کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی کے لوگ بھی بک فیئر میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر مبین نے کہا، “اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں میں مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا اور طلبہ کا رشتہ کتابوں کے ساتھ مضبوط کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پلیٹ فارم طلبہ کو اپنے اسٹارٹ اَپ آئیڈیاز کو عملی شکل دینے اور انہیں مارکیٹ میں متعارف کرانے کی ترغیب بھی فراہم کرتا ہے۔ اس سے خطے میں انٹرپرینیورشپ کے رجحان کو مزید تقویت ملے گی۔”

You may also like

Leave a Comment