Home اہم خبریں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

by Ilmiat

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپس کو برقی قمقموں اور جھنڈوں سے سجایا گیا نیز ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی اور قومی پرچم لہرا کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ چاک و چوبند گارڈز نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں ڈینز، چیئرپرسنز، رجسٹرار، دائریکٹر ککس، ڈی ایس اے،کنٹرولر امتحانات، پی آر او، دیگر تعلیمی و انتظامی عملے اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جشن آزادی کے اس پر مسرت موقع پر فیملیز بالخصوص بچوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ تقریب کے اختتام پرڈی ایس اے آفس کی جانب سے منعقد ہونے والے اردو اور انگریزی مضمون نویسی اور ذہنی آزمائش کے مقابلہ جات میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا پودے بھی لگائے گئے نیزملک میں امن و امان اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

You may also like

Leave a Comment