لاہور (9 نومبر،بدھ): وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی و گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے دیگر اساتذہ کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات میں علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم اقبال ہمارے لئے یوم احتساب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی انتشار کے پیش نظر سوچنا چاہیے کہ کیا ہم نے علامہ اقبال کی تعلیم کو صحیح سمجھا ہے یا اس پر صحیح طریقے سے عمل کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر علامہ اقبال کی تعلیمات سے استفادہ کرنا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسفہ اقبال نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کی شاعری میں شاہین محض شاعرانہ تشبیہ نہیں بلکہ وہ یہ خصوصیات اپنے نوجوانوں میں دیکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ہمارے طالبعلم رہے۔
یوم اقبال ہمارے لئے یوم احتساب ہے، ڈاکٹر اصغر زیدی
36