Home Uncategorized یومِ تشکر و معرکہ حق: گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، ریلی، سیمینار اور دعائیہ تقریب کا انعقاد

یومِ تشکر و معرکہ حق: گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، ریلی، سیمینار اور دعائیہ تقریب کا انعقاد

by Ilmiat

گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی، بہاولپور میں یومِ تشکر و فتحِ حق کے موقع پر ایک پُروقار اور جذبہ حب الوطنی سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم وائس چانسلردی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی نے کی۔ تقریب کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے خود قومی پرچم کشائی سےکیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور فضا “پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان پائندہ باد” جیسے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی، جس نے شرکاء کے جذبے کو مزید جلا بخشی۔بعد ازاں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُرامن ریلی نکالی گئی، جس میں طالبات، اساتذہ اور انتظامیہ نے جذبۂ حب الوطنی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ریلی کے اختتام پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کرکے سامعین کے دلوں کو خوب گرما یا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ تشکر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سچ اور حق ہمیشہ غالب آتے ہیں، جب قوم اتحاد، یقین اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہو۔ ہماری مسلح افواج نےآپریشن” بنیان مرصوص” میں جس بے مثال جرات، عزم اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علم، دیانت اور سچائی کو اپنا ہتھیار بنائیں اور ملک و ملت کی ترقی و استحکام کے لیے ایک ذمہ دار شہری کا کردار ادا کریں۔آخر میں وطن کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ملک و ملت اور افواجِ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا ء کی گئی۔تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق محمود قریشی، رجسٹرار ڈاکٹر صائمہ انجم، پروفیسر ڈاکٹر مسرت اظہر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر آمنہ نور ڈین فیکلٹی آف بزنس اینڈ منیجمنٹ سائنسز اور محمد انصر مغل خزانہ دار سمیت سربراہان شعبہ جات اور اساتذہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افواجِ پاکستان سے اپنی محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔

You may also like

Leave a Comment