Home کانفرنسز / کانووکیشن یوای ٹی، بین الاقوامی ریاضی سیمینار کا اہتمام، اسکالرز نے مقالے پیش کئے……. اپلائیڈ میتھمیٹکس کے حالیہ رجحانات  پر سیمینار کا اہتمام شعبہ میتھمیٹکس نے کیا

یوای ٹی، بین الاقوامی ریاضی سیمینار کا اہتمام، اسکالرز نے مقالے پیش کئے……. اپلائیڈ میتھمیٹکس کے حالیہ رجحانات  پر سیمینار کا اہتمام شعبہ میتھمیٹکس نے کیا

by Ilmiat

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام بین الاقوامی ریاضی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اپلائیڈ میتھمیٹکس میں حالیہ رجحانات پر منعقدہ سیمینار میں محققین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد اپلائیڈ میتھمیٹکس کے مختلف شعبوں میں کام کر نے والے محققین کو اکٹھا کرنا تھا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحبیب الرحمان کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔ شعبہ ریاضی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد مشتاق اور ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، ہیومینیٹیز اور اسلامک سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شاہد رفیق نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ جات کے ڈینز،چیئرپرسنز سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی آسٹریلیا سے محمد نواز نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حبیب الرحمان نے مہمان سپیکر کو شیلڈ دی اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

You may also like

Leave a Comment