Home اہم خبریں نجی تعلیمی ادارے ملک کے تعلیمی نظام کا اہم ستون ہیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔…….وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر 

نجی تعلیمی ادارے ملک کے تعلیمی نظام کا اہم ستون ہیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔…….وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر 

by Ilmiat

وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے ملک کے تعلیمی نظام کا اہم ستون ہیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے صدر پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی اور امیدوار برائے ممبر بورڈ آف گورنرز، فیڈرل بورڈ حافظ محمد بشارت سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں نجی شعبہ تعلیم کو درپیش مسائل، آؤٹ آف سکول بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور تعلیمی پالیسیوں میں بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حافظ محمد بشارت نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے لاکھوں بچوں کو معیاری تعلیم مہیا کر رہے ہیں تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی، پالیسیوں میں تسلسل کی کمی اور ریگولیٹری اداروں کے سخت ضوابط ان کے لئے بڑے چیلنج بن چکے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد کم کرنے میں نجی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

وجیہہ قمر نے کہا کہ وزارت تعلیم نجی تعلیمی شعبے کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس کے مسائل کے حل کے لئے ایک مربوط اور موثر حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آؤٹ آف سکول بچوں کو واپس تعلیمی دھارے میں لانے کے لئے نجی و سرکاری اداروں کا اشتراک ناگزیر ہے۔

اس موقع پر پروفیسر رفیق طاہر ن

You may also like

Leave a Comment