Home Uncategorized                               ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں غزہ کی مظلوم انسانیت سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی نمائش کا افتتاح….

                              ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں غزہ کی مظلوم انسانیت سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی نمائش کا افتتاح….

by Ilmiat

                      وزیر سکولز ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان نے وائس
چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی کے ساتھ نمائس کا افتتاح کیا

 ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹ
اینڈ ڈیزائن کے تحت منعقدہ نمائش میں 50 سے زائد تصاویر اور آرٹ ورک رکھے
گئے۔ وزیر سکولز ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان، سینئر صحافی سلمان غنی،
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی، پرنسپل اسلامیہ کالج ڈاکٹر
اختر حسین سندھو،  نامور موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ، رجسٹرار شجاعت منیف
قریشی، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ویژول کیمونیکیشن اینڈ ڈیزائن عائشہ بلال،
ڈائریکٹر کیو ای سی پروفیسر احمد فراز،  ڈائریکٹر ڈاکٹر طیبہ سہیل،
ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر ارم رباب انچارج آرٹ گیلری محمد اشفاق
سمیت اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔نمائش میں طالبات نے غزہ پر ہونے والے
انسانی مظالم کو درد ناک تصاویروں کے ذریعے اُجاگر کیا۔  نمائش کے بعد
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سکولز ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان نے کہا
کہ  غزہ ایشو پر ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے تحت اظہار یکجہتی دیگر جامعات کے
لیے قابل تقلید ہے، انھوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت
کی جائے وہ کم ہے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی 63 فیصد
آبادی 32 سال کی عمر سے کم ہے، یہ نوجوان ملک میں تبدیلی لائیں گے۔ اُن کا
کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ایک کروڑ خواتین اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر
رہی ہیں اور ہم نے سوا کروڑ خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وینٹی
لیٹر پر لگایا ہوا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ  آئندہ بجٹ میں ہوم اکنامکس
یونیورسٹی کی گرانٹ میں دو گنا اضافہ کیا جائے گا اور پانچ سالوں میں پنجاب
کا تعلیمی نظام اور نصاب مثالی بنا دیا جائے گا۔ سیمینار سے خطاب میں وائس
چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے کہا کہ یورپ و امریکی
یونیورسٹیوں کے طلباء نے بھی علم حریت بلند کیا اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی
فلسطین کی عوام پر غیر انسانی مظالم کی مذمت کرتی ہے۔ سینئر صحافی سلمان
غنی نے کہا کہ پورا مغرب غزہ پر جارحیت کے خلاف انسانیت کا پرچم اٹھا کر
کھڑا ہوگیا ہے۔ غزہ، القدس، الاقصی مسلمانوں کی شناخت ہے، غزہ میں بربریت
کو مغرب نے فلسطین میں نسل کشی کو انسانیت کا مسئلہ بنا کر اٹھایا ہے ، اب
تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ سلمان غنی کا کہنا تھا کہ
امریکی صدر کو یونیورسٹیوں کے نوجوانوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔
سیمینار سے خطاب میں معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے کہا کہ فیس بک
پر غزہ کی حمایت میں پوسٹ لگائیں تو پیج بلاک ہو جاتے ہیں، ہم
                    ایٹم بم استعمال نہیں کر سکتے، ہم صرف اظہار یکجہتی کر
سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنا فیس بک بنانا ہوگا تاکہ رائے
کی آزادی کا اظہار ہو سکے۔


You may also like

Leave a Comment