Home اہم خبریں ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے تحت 15 یونیورسٹیوں کی ٹیموں کے درمیان والی بالچمپیئن شپ کا مقابلہ اختتام پذیر…….یونیورسٹی آف لاہور کی ویمن ٹیم والی بال چمپیئن بن گئ

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے تحت 15 یونیورسٹیوں کی ٹیموں کے درمیان والی بالچمپیئن شپ کا مقابلہ اختتام پذیر…….یونیورسٹی آف لاہور کی ویمن ٹیم والی بال چمپیئن بن گئ

by Ilmiat

: ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور اور ایچ ای سی
کے اشتراک سے ویمن والی بال چمپیئن شپ کی اختتامی تقریب آڈیٹوریم میں منعقد
کی گئی۔ پندرہ یونیورسٹیوں کی خواتین ٹیموں کے درمیان والی بال کے مقابلہ
جات میں حصہ لینے والی خواتین تقریب میں شریک ہوئیں۔ یونیورسٹی آف لاہور کی
ٹیم انٹر یونیورسٹیز والی بال چمپیئن شپ کی فاتح قرار پائی۔ والی بال
چمپیئن شپ میں پنجاب یونیورسٹی دوسری اور لاہور کالج نےتیسری پوزیشن
حاصل کی۔ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے شعبہ سپورٹس کی انچارج رابعہ اظہر نے
مقابلہ جات میں سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔ تقریب میں ایم این اے
شائستہ پرویز ملک، ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی غفور احمد، وائس چانسلر ڈاکٹر
فلیحہ کاظمی نے انعامات تقسیم کئے۔ تقریب میں ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز
اقبال، فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام فہد شہباز سمیت خواتین کھلاڑی
بھی موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ
مقابلوں میں خواتین نے بہترین سپورٹس سپرٹ کا مظاہرہ کیا، حکومت خواتین کو
زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر کر رہی ہے۔ وائس چانسلر ہوم
اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے کہا کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی
کے تحت والی بال چمپیئن شپ کا انعقاد باعث فخر ہے، خواتین کو کھیل کے میدان
میں آگے بڑھنا چاہئے۔

You may also like

Leave a Comment