Home Uncategorized ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں پہلی بار ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت فیکلٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز……… اپنی طالبات کے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے اپنے اساتذہ کو جدید سکلز سیکھا رہی ہے تاکہ وہ کلاس رومز میںبہتر تدریسی خدمات سر انجام دے سکیں……….وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین،

ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں پہلی بار ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت فیکلٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز……… اپنی طالبات کے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے اپنے اساتذہ کو جدید سکلز سیکھا رہی ہے تاکہ وہ کلاس رومز میںبہتر تدریسی خدمات سر انجام دے سکیں……….وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین،

by Ilmiat

 یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں نیشنل
اکیڈمی فار ہائیر ایجوکیشن ایچ ای سی کے اشتراک سے اساتذہ کی تربیت کے لیے
ایک مہینے کے کورس کا آغاز ہوگیا ہے، تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب میں
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین،  ڈی جی ایچ ای سی غلام نبی،
نیٹ سول کے سی ای او سلیم غوری ،   ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ای سی محمد سلیم قمر 
اور پروفیسر اصغر ندیم سید   سمیت اساتذہ  نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین نے کہا کہ ایک مہینے کے
ٹریننگ پروگرام سے یونیورسٹی اساتذہ کو جدید تدریسی امور سے واقفیت ہوگی،
ایچ ای سی کے پہلے ٹریننگ پروگرام سے یونیورسٹی کی نشوونما میں اضافہ ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی اپنی طالبات کے مستقبل کو روشن
بنانے کے لیے اپنے اساتذہ کو جدید سکلز سیکھا رہی ہے تاکہ وہ کلاس رومز میں
بہتر تدریسی خدمات سر انجام دے سکیں۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے تمام
اساتذہ کے لیے تربیتی کورسز کا انعقاد کیا جائے گا اور اپنی طالبات کو
پاکستان کی ضروریات کے مطابق درکار صلاحیتوں سے ہمکنار کیا جائے گا۔

تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے ماہر انفارمیشن ٹیکنالوجی سلیم غوری نے کہا کہ آئی ٹی
انڈسٹری کی جگہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس لینے جا رہی ہے، یونیورسٹیوں کو مصنوعی
ذہانت کے شعبے پر توجہ دینا ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ طالبات کو مارکیٹ کی
ضروریات کے مطابق تعلیم دے کر ہم پاکستان کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل غلام نبی کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کا فیکلٹی
ٹریننگ پروگرام اساتذہ کی مہارتوں کو بڑھانے کیلئے معاون ہے، انھوں نے کہا
کہ نیشنل اکیڈمی فار ہائیر ایجوکیشن یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی کیپسٹی بلڈنگ
کر کے ان کی صلاحیتوں کی نشوونما کر رہی ہے۔  نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام فار
ہائیر ایجوکیشن فیکلٹی کے تحت ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے اساتذہ کے لیے ایک
مہینے کے تربیتی کورس میں شرکت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کورس مکمل کرنے
والے اساتذہ کو ایچ ای سی کی
                        جانب سے سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائے گا۔ تقریب کے
اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین کی جانب سے شرکاء میں
شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

You may also like

Leave a Comment