2
وم اکنامکس یونیورسٹی میں سالانہ سپورٹس مقابلوں کی اختتامی تقریب می
وزیر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ملک فیصل ایوب کھوکھر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تین روزہ سپورٹس میلے میں پندرہ سے زائد کھیلوں کے طالبات کے درمیان مقابلہ جات ہوئے۔ مقابلہ جیتنے والی طالبات میں وزیر سپورٹس نے انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سپورٹس ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کیلئے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کرا کے دینے کا اعلان کیا جبکہ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی گراونڈ اپ گریڈ کیا جائے گا اور جمنیزم بنا کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بسنت کا فیسٹیول غیر معمولی آمدن مہیا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے صوبے کے نوجوانوں کو مثبت تفریح کے مواقع مہیا کیے ہیں۔ وزیر ملک فیصل کھوکھر کا کہنا تھا کہ آئندہ تین سالوں میں تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں کو سولر پر منتقل کر دیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین نے اہنے خطاب میں کہا کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی اپنی طالبات کے درمیان صحت مند مقابلوں کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے اور سپورٹس مقابلوں میں تمام شعبہ جات کی طالبات نے بھر پور شرکت کی ہے۔ سپورٹس کی اختتامی تقریب پر طالبات کے درمیان 100 میٹر دوڑ کا مقابلہ ہوا جبکہ طالبات کے درمیان رسہ کشی، باسکٹ بال کے مقابلہ جات
طالبات کے درمیان رسہ کشی، باسکٹ بال سمیت 15 سے زائد کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کیے گئے۔
طالبات کے درمیان رسہ کشی، باسکٹ بال سمیت 15 سے زائد کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کیے گئے۔