وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ میٹرک میں پوزیشن لینے والی لڑکیوں نے جن حالات میں تعلیم حاصل کی اور پوزیشن حاصل کی، یقیناً قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مستقبل کو نظام کی ناانصافیوں کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ جہاں زیادتی ہوئی نظام کو درست کریں گے اور حقدار کو اس کا حق دیں گے۔ ایسی ریفارمز لا رہے ہیں کہ ہر آنے والا دن نظام تعلیم کی بہتری کی جانب جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بھر کے ٹاپرز طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ آئندہ 5 سال میں ایجوکیشن کا نظام تبدیل ہوگا اور بہترین ماڈل کے طور پر سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ 5 ستمبر سے سکول میل پروگرام کا پائیلٹ پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔ راجن پور، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ سے آغاز کے بعد اس کا دائرہ کار پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا۔ دوسری جانب 25 ارب کی لاگت سے سکالرشپ کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔ شائننگ سٹار طالبعلم جس یونیورسٹی میں پڑھنا چاہے، حکومت سپورٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم بھی دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔ طلبہ کو ہر وہ سہولت دیں گے جو ان کی ضرورت یے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وسائل کم کر کے ٹاپرز طلبہ کو سہولیات دیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ٹاپر طلبہ کے اعزاز میں تقریب کے اقدام میں اب تعطل نہیں آئے گا۔ انہوں نے آئندہ سال مزید بہتر نتائج دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ، میرٹ اور محنت کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
ہم اپنے مستقبل کو نظام کی ناانصافیوں کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ٹیلنٹ، میرٹ اور محنت کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میٹرک کے ٹاپرز طلبہ کے اعزاز میں۔ منعقدہ تقریب سے وزیر تعلیم کا خطاب
25