Home خبریں  ہمارا تعلیمی ادارہ ہی پاکستان ہے……… اگر ہم تیاری کر کے پڑھائیں اور طلباء اچھی تحقیق کریں توملک ضرور ترقی کرے گا۔……. ملکی معیشت کی مضبوطی اور مثبت تشخص کیلئے اساتذہ و طلباء کو کردار ادا کرنا ہوگا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود 

 ہمارا تعلیمی ادارہ ہی پاکستان ہے……… اگر ہم تیاری کر کے پڑھائیں اور طلباء اچھی تحقیق کریں توملک ضرور ترقی کرے گا۔……. ملکی معیشت کی مضبوطی اور مثبت تشخص کیلئے اساتذہ و طلباء کو کردار ادا کرنا ہوگا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود 

by Ilmiat

:وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے اساتذہ و طلباء کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔وہ پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام یوم پاکستان اور شجر کاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرایم این اے شائستہ پرویز ملک، ایم پی اے کنول لیاقت، ڈین فیکلٹی آف جیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ قربانی صرف جنگ میں نہیں دی جاتی بلکہ زندگی کے ہر محاذ پر اس کیلئے تیار رہنا چاہیے اور آج پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اسی جذبے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ہمارے لئے ہمارا تعلیمی ادارہ ہی پاکستان ہے اگر ہم تیاری کر کے پڑھائیں اور طلباء اچھی تحقیق کریں توملک ضرور ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور نوجوانوں کو بالکل مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل درست رہنمائی کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوگا۔ شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ استاد معاشرے کے عظیم افراد ہیں جو دنیا کی ترقی کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی نفرت کا خاتمہ کرنے کے لئے مثبت سوچ کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سیاست دان ملک کے لئے اتنا نہیں کرسکے جتنا کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی تقسیم کے خاتمے کے لئے نوجوانوں کے سوالات سن کرعدم برداشت، تقسیم اور گالی گلوچ کے کلچر کو شکست دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کے لئے خواتین کو ہر میدان میں جگہ دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو سوال کرنے کا ہنر سیکھنا ہوگا تاکہ سیاست دانوں سے شکوے اور سوالات اچھے انداز میں کئے جاسکیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی طلباء کے ٹرانسپورٹ اور ہاسٹلز سے متعلق مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔کنول لیاقت نے امید ظاہر کی کہ نوجوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک مضبوط ٹول ہے جس کا درست استعمال ملک و قوم کیلئے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ایک مشکل شعبہ ہے اور سیاستدانوں پر تنقید کرنے والوں کو تہذیب کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے

۔ڈاکٹر محمد سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے باصلاحیت طلباء ہر شعبہ ہائے زندگی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد طلباء کو یوم پاکستان کی اہمیت اور شجر کاری مہم بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ قبل ازیں فیکلٹی آف ایگرکلچرل سائنسز کے طلباؤطالبات کے لئے کوئز، تقریر اور ملی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ دوسری طرف پنجاب انسٹیٹیوٹ آف جیوگرافی کے زیر اہتمام پودوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے آگاہی واک کا اانعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر اسماء یونس، فیکلٹی ممبران، طلباؤطالبات اور ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودو دیگر نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔    

You may also like

Leave a Comment