ڈائریکٹوریٹ آف فی میل سپورٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے عباسیہ کیمپس میں فلڈ لائٹ انٹرورسٹی فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا۔ اس چارروزہ چیمپئن شپ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، پنجاب یونیورسٹی لاہور، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی لاہور، یونیورسٹی آف لاہور، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، یونیورسٹی آف کراچی، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز تھیں۔ پہلا میچ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی لاہور کے مابین کھیلا گیا جو 1-1گول سے برابر رہا۔ دوسرے میچ میں یونیورسٹی آف کراچی نے یونیورسٹی آف لاہور کو 4-0سے شکست دی۔ ٓآج تیسرے روزبلترتیب یونیورسٹی آف کراچی،یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، پنجاب یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی لاہور، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار کو ہوگا۔
رفاعی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ ز فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرے گی۔
رفاعی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ ز فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرے گی۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کے مابین آج عباسیہ کیمپس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ مفاہمتی یادداشت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، انچارج ڈین فیکلٹی آف آن لائن اینڈ ڈسٹنس ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر، رجسٹرار محمد شجیع الرحمن، پرنسپل آفیسر اسٹیٹ کیئرڈاکٹر محمد لطیف، ایگزیکٹو انجینئر توصیف انور، ڈائریکٹر آفس فیکلٹی انڈسٹریل انگیجمنٹ ڈاکٹر محمد آصف خان، چیف ورڈن سلمان محمود قریشی، ریجنل منیجر ساؤتھ پنجاب ہیلپنگ ہینڈ ز فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ محمد جودات کامران، ریجنل پروجیکٹ آفیسر عابدعلی، کلینیکل انچارج بہاول پور امداداللہ اور فیلڈ آفیسر جواد انور نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد، ڈاکٹر عمران لطیف سیفی اور دیگر افسران موجود تھے۔پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر نے کہا کہ یہ قابل ستائش عمل ہے کہ5000کیوسک پانی کے حامل پلانٹ سے ہاسٹلز کے طلباوطالبات مستفید ہوں گے۔