Home اشتہارات ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے یو ایس اے ٹی، ایچ اے ٹی اور اے ایم ایل۔سی ایف ٹی کے ٹیسٹ ملتوی کر دیے

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے یو ایس اے ٹی، ایچ اے ٹی اور اے ایم ایل۔سی ایف ٹی کے ٹیسٹ ملتوی کر دیے

by Ilmiat

اسلام آباد — ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) نے ملک کے مختلف شہروں میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر 11 اور 12 اکتوبر 2025 کو منعقد ہونے والے متعدد تحریری امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ملتوی کیے گئے امتحانات میں انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (USAT)، ہائی ایجوکیشن ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (HAT)، اور اے ایم ایل۔سی ایف ٹی (AML-CFT) آسامیوں کے لیے بھرتی ٹیسٹ شامل ہیں۔ایچ ای سی کے مطابق، امیدواروں کو نئے شیڈول سے متعلق اطلاع بعد ازاں فراہم کی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام رجسٹرڈ امیدواروں کو اگلی تاریخوں کے بارے میں جلد آگاہ کر دیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔

#HE C pakistan#ilmiatonline

You may also like

Leave a Comment