Home خبریں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سیکرٹریٹ میں ممتاز ماہرینِ تعلیم اور جامعات کے سربراہان کی کمیٹی کا اجلاس ……، صدارت چیئرمین ایچ ای سی جناب ندیم محبوب اور معروف سائنسدان و ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عطاالرحمن نے کی

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سیکرٹریٹ میں ممتاز ماہرینِ تعلیم اور جامعات کے سربراہان کی کمیٹی کا اجلاس ……، صدارت چیئرمین ایچ ای سی جناب ندیم محبوب اور معروف سائنسدان و ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عطاالرحمن نے کی

by Ilmiat

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سیکرٹریٹ میں ممتاز ماہرینِ تعلیم اور جامعات کے سربراہان کی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین ایچ ای سی جناب ندیم محبوب اور معروف سائنسدان و ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عطاالرحمن نے کی۔اجلاس میں تحقیقی و علمی اشاعتوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اہم پالیسی رہنما اصول فراہم کیے گئے۔ چیئرمین ایچ ای سی ندیم محبوب نے اس موقع پر پاکستان میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کمیشن کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈاکٹر عطاالرحمن اور چیئرمین ایچ ای سی نے کمیٹی کی جانب سے علمی اشاعتوں کے نظام میں بہتری کے لیے سفارشات تیار کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔ایچ ای سی کا ریسرچ اینڈ انوویشن ڈویژن (R&ID) پاکستان میں تحقیق و اختراع کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے، جو تجارتی و تحقیقی تعاون، جدت طرازی، اور علمی اشاعتوں کے فروغ کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment