Home اہم خبریں ہائر ایجوکیشن منسٹر الیون نے جی سی یو الیون کو شکست دے دی

ہائر ایجوکیشن منسٹر الیون نے جی سی یو الیون کو شکست دے دی

by Developer
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور وائس چانسلر الیون اور ہائر ایجوکیشن منسٹر الیون کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے جی سی یو جبکہ وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسرہمایوں نے ہائر ایجوکیشن ٹیم کی قیادت کی۔وزیر تعلیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ہائر ایجوکیشن کی ٹیم نے صرف 12 اوورز میں 91 رنز بنائے۔راجہ یاسر ہمایوں نے 24رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔آئی ٹی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرفراز بھی ہائر ایجوکیشن کی ٹیم کا حصہ تھے۔جی سی یو کی ٹیم اسکور کے تعاقب میں صرف 87 رنز بنا سکی۔پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے 30 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ جی سی یو اور ایچ ای ڈی پنجاب کے درمیان یہ فیسٹیول میچ لگاتار دوسرے سال منعقد ہو رہا ہے۔راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ اس شاندار میچ سے سردیوں کے موسم کا استقبال کر رہے ہیں، اساتذہ کے مابین بھی صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہیے۔

You may also like

Leave a Comment