


ہائر اجو کیشن کمشن نے نیشنل کریکولم ریویو کمیٹیوں کے ذریعے نظرثانی شدہ چار مزید نصاب کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، جو کہ سیاسیات، اسلامیات، ریموٹ سینسنگ اور ، اور آرکیٹیکچر کے شعبوں سے متعلق ہیں۔
اپ ڈیٹ شدہ نصاب کا مقصد تعلیمی معیار کو بلند کرنا، صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا، اور متعلقہ تعلیمی شعبوں میں بدلتے ہوئے مارکیٹ کے رجحانات کو شامل کرنا ہے۔ NCRCs میں ممتاز پروفیسرز، سینئر فیکلٹی، اور نمایاں اسکالرز کے ساتھ ساتھ ایکریڈیشن کونسلز، تحقیق و ترقی (R&D) تنظیموں، اور متعلقہ صنعتوں کے ماہرین شامل ہوتے ہیں۔
نظرثانی شدہ نصاب میں تعلیمی معیارات پر توجہ دی گئی ہے، جن میں ڈگری پروگرام کا نام، اہلیت کے معیارات، پروگرام کے تعلیمی نتائج، مطالعے کے منصوبے، کورس کے تعلیمی نتائج، ڈگری حاصل کرنے کے تقاضے، اور عالمی معیارات، مقامی ضروریات، اور مارکیٹ کی طلب کے مطابق خصوصی مضامین کے اختیارات شامل ہیں