ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ٹیچنگ سٹاف کی فراہمی کے لیے نے8084 کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے. شیڈول کے مطابق 5 فیصد کوٹا اقلیتوں 3 فیصد کوٹا معذور اور 0.5 فیصد کوٹا خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ کلاسوں کے لیے بھرتی کیے گئے انٹرنز کی مدت ہے ملازمت سات ماہ اور بی ایس لیول کی کلاسوں کے لیے بھرتی کیے گئے انٹرنز کی ملازمت کی مدت 10 ماہ ہوگی۔ انٹرنزکے لیے سکالرشپ کی رقم 50 ہزار روپے ما ہانہ مختص کی گئی ہے