Home اہم خبریں گھانچے جیسے دور دراز علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے ادارے کا قیام انتہائی خوش آئند ہے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے یقین ہے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر تھاگوس کے مقام پر قائم ہونیوالی یہ یونیورسٹی جدید علوم اور تحقیق کے معیار کی بلند چوٹیاں سر کریگی۔۔۔۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف

گھانچے جیسے دور دراز علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے ادارے کا قیام انتہائی خوش آئند ہے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے یقین ہے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر تھاگوس کے مقام پر قائم ہونیوالی یہ یونیورسٹی جدید علوم اور تحقیق کے معیار کی بلند چوٹیاں سر کریگی۔۔۔۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف

by Ilmiat

Nov 08, 2024

                                                                        اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان میں تعلیم کے فروغ میں نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے،نجی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونیوالے طلباء نے ہر شعبے میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے،گلگت بلتستان کی ترقی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،گزشتہ روز گلگت بلتستان کے دورے کے دوران سیلاب سے 62 متاثرہ خاندانوں کو گھر حوالے کیے گئے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں تھاگوس، ضلع گھانچے کے مقام پر قائم کی جانیوالی رمدے یونیور سٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔رمدے یونیورسٹی ایک ٹرسٹ کے تحت قائم کی جا رہی ہے۔رمدے یونیورسٹی کی تعمیر سمندر پار پاکستانیوں سمیت پاکستان بھر سے مخیر افراد کے تعاون سے مکمل ہو گی۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے اور اْن کے تمام احباب کو دِل کی گہرائیوں سے ’رمدے یونیورسٹی‘ کے قیام کی مبارک پیش کرتا ہوں،رمدے یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے تعاون کرنیوالے تمام اداروں اور افراد کی کوششیں لائق تحسین ہیں،آج ہم سب نے مل کر یہاں کے بچوں اور بچیوں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی ہے،گلگت بلتستان کے گھانچے جیسے دور دراز علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے ادارے کا قیام انتہائی خوش آئند ہے،مجھے یقین ہے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر تھاگوس کے مقام پر قائم ہونیوالی یہ یونیورسٹی جدید علوم اور تحقیق کے معیار کی بلند چوٹیاں سر کریگی

You may also like

Leave a Comment