Home اہم خبریں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ڈیزیز اویئرنیس اینڈ پریوینشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد ۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ڈیزیز اویئرنیس اینڈ پریوینشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد ۔

by Ilmiat

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ڈیزیز اویئرنیس اینڈ پریوینشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے سینئر کلینیکل سائیکالوجسٹ شاکت خانم میموریل اسپتال نوشین قریشی اور ماہرِ امراضِ سرطان ڈاکٹر عثمان رشید نے خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر چیئرمین شعبہ زولوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر اور مشیرِ سوسائٹی ڈاکٹر نائلہ ملکانی بھی موجود تھیں۔

نوشین قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کینسر کے مریض اکثر خوف، اضطراب اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں، اس لیے ان کی بحالی کے لیے نفسیاتی مدد، خاندانی تعاون اور سماجی شمولیت نہایت ضروری ہے۔ڈاکٹر عثمان رشید نے کہا کہ بروقت تشخیص کے لیے ریگولر چیک اپ اور خود معائنہ انتہائی اہم ہے تاکہ مرض کو ابتدائی مرحلے میں ہی روکا جا سکے۔سیمینار کے اختتام پر طلبات نے خالی کرسی کے عنوان سے ایک علامتی ڈرامہ پیش کیا، جس میں معاشرے میں کینسر کے مریضوں کے حوالے سے پائی جانے والی لاعلمی، خاموشی اور غفلت کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا

You may also like

Leave a Comment