–گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور سول سروسز اکیڈمی کے درمیان تعلیمی اور پیشہ ورانہ تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔ سول سروسز اکیڈمی میں منعقد تقریب میں جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور سی ایس اے کے ڈائریکٹر جنرل فرحان عزیز خواجہ نے معاہدہ پر دستخط کیے۔معاہدے کا مقصد زیر تربیت افسران میں مشترکہ طور پر سائنس و ٹیکنالوجی، آرٹس اور اردو زبان کی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔اس کے علاوہ، تربیتی پروگرام میں سپورٹس سائنسز کو شامل کر کے افسران میں قیادت، ٹیم ورک، اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا بھی اس معاہدے کا حصہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اسے دونوں اداروں کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا اور کہا کہ یہ تعاون تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے افسران کی پیشہ ورانہ تربیت کو بہتر بنائے گا۔ڈائریکٹر جنرل سی ایس اے فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان فیکلٹی کے تبادلوں اور مشترکہ تربیتی پروگرامز کے ذریعے اہم پیش رفت ہوگی۔تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔
–گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور سول سروسز اکیڈمی کے درمیان تعلیمی اور پیشہ ورانہ تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
21