Home خبریں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کا ایک اور شانداراعزاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یونیورسٹی کی طالبہ نے جرمنی کی نامور یونیورسٹی میں فل فنڈڈ اسکالرشپ حاصل کرلی

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کا ایک اور شانداراعزاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یونیورسٹی کی طالبہ نے جرمنی کی نامور یونیورسٹی میں فل فنڈڈ اسکالرشپ حاصل کرلی

by Ilmiat

(سیالکوٹ) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (GCWUS) نے ایک بار پھر علمی دنیا میں اپنی برتری ثابت کر دی۔ شعبہ فزکس کی ایک باصلاحیت طالبہ نے جرمنی کی معروف یونیورسٹی میں فل فنڈڈ اسکالرشپ حاصل کر کے نہ صرف اپنے ادارے بلکہ پورے پاکستان اور سیالکوٹ کا نام روشن کر دیا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی قیادت میں شعبہ فزکس تیزی سے ایک بین الاقوامی معیار کا علمی و تحقیقی مرکز بنتا جا رہا ہے۔ ان کی سرپرستی میں فزکس کے شعبے میں تحقیق و اختراع کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے، جہاں طالبات نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

جامعہ کے ترجمان کے مطابق، فزکس کے شعبے کی یہ کامیابی یونیورسٹی کے تعلیمی معیار، اساتذہ کی محنت، اور طالبات کے عزم و شوق کا مظہر ہے۔ اس اعزاز کو ادارے کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو آئندہ مزید بین الاقوامی مواقع کی راہ ہموار کرے گا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ اور شعبہ فزکس کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ GCWUS کی طالبات دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہی ہیں۔

#GCWUS #ILMIATONLINE

You may also like

Leave a Comment