Home اہم خبریں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گوالمنڈی میں جنریٹو اے آئی سیمینار اور پروجیکٹ نمائش کا انعقاد

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گوالمنڈی میں جنریٹو اے آئی سیمینار اور پروجیکٹ نمائش کا انعقاد

قریب کے مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر سید انصار اظہر (ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز کالجز پنجاب)، احسن مختار ملک (ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز لاہور ڈویژن)، نائب ڈائریکٹر کالجز لاہور نعیم اقبال اور کالج کی پرنسپل شامل تھیں۔

by Ilmiat

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گوالمنڈی لاہور میں جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سیمینار اور پروجیکٹ نمائش 2026 کامیابی سے منعقد ہوئی، جس میں طالبات، اساتذہ اور ماہرینِ تعلیم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر سید انصار اظہر (ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز کالجز پنجاب)، احسن مختار ملک (ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز لاہور ڈویژن)، نائب ڈائریکٹر کالجز لاہور نعیم اقبال اور کالج کی پرنسپل شامل تھیں۔ جبکہ مہمان مقرر محمد طاہر محمود (سافٹ ویئر کنسلٹنٹ، i2c Inc.) نے جنریٹو اے آئی پر تفصیلی خطاب کیا۔

May be an image of text

سیمینار میں تعلیم، تحقیق اور صنعت میں جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے انقلابی کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر طالبات نے اے آئی پر مبنی جدید اور تخلیقی منصوبے نمائش میں پیش کیے، جو ان کی تکنیکی مہارت، تخلیقی صلاحیتوں اور مستقبل کی تیاری کا عملی مظہر تھے۔

مہمانانِ خصوصی نے کالج انتظامیہ، اساتذہ اور طالبات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے جدید تعلیمی پروگرام نوجوان نسل کو ٹیکنالوجی اور اختراع کی دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے اہم رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ سیمینار کو انتہائی معلوماتی، انٹرایکٹو اور حوصلہ افزا قرار دیا گیا، جو بالخصوص نوجوان طالبات کے لیے نہایت مفید ثابت ہوا۔

You may also like

Leave a Comment