Home Uncategorized گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان یوتھ پارلیمینٹ کی جانب سے مختلف سویٹ ہومز سے تعلق رکھنے والے بچوں کے اعزاز میں افطارڈنر…..بڑا انسان صرف عہدے اور پیسے سے نہیں بلکہ بڑا انسان اچھے کردار سے بنتا ہے، ……..دنیا کا اصول ہے کہ جو انسان دوسروں کی بہتری چاہتا ہے وہ زندگی میں کامیاب ہوتا چلا جاتا ہے….گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن ….

گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان یوتھ پارلیمینٹ کی جانب سے مختلف سویٹ ہومز سے تعلق رکھنے والے بچوں کے اعزاز میں افطارڈنر…..بڑا انسان صرف عہدے اور پیسے سے نہیں بلکہ بڑا انسان اچھے کردار سے بنتا ہے، ……..دنیا کا اصول ہے کہ جو انسان دوسروں کی بہتری چاہتا ہے وہ زندگی میں کامیاب ہوتا چلا جاتا ہے….گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن ….

by Ilmiat

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بڑا انسان صرف عہدے اور پیسے سے نہیں بلکہ بڑا انسان اچھے کردار سے بنتا ہے، دنیا کا اصول ہے کہ جو انسان دوسروں کی بہتری چاہتا ہے وہ زندگی میں کامیاب ہوتا چلا جاتا ہے۔ وہ گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان یوتھ پارلیمینٹ کی جانب سے مختلف سویٹ ہومز سے تعلق رکھنے والے بچوں کے اعزاز میں منعقدہ افطارڈنر کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ پاکستان یوتھ پارلیمینٹ کے اراکین اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بچوں سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ آپ ایک بہتر اور روشن مستقبل کی جانب گامزن ہیں، آپ نے دلجمی کے ساتھ تعلیم حاصل کر کے بڑا انسان بننا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ تمام سویٹ ہومز اور خاص طور پر پاکستان یوتھ پارلیمینٹ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ موقع فراہم کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ وہ ننھے منے مہمانوں کو گورنر ہائوس آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ تعلیم حاصل کریں اور بڑے انسان بنیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑا انسان صرف عہدے اور پیسے سے نہیں بنتا بلکہ اچھے کردار سے بنتا ہے۔ گورنر پنجاب نے بچوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ اپنے اندر اعلی اخلاقی اقدار پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ایک آزمائش کی جگہ ہے۔  ہر شخص کی زندگی میں اللہ تعالی نے جہاں اسے بہت سی چیزوں سے نوازا ہے وہاں اس کی زندگی میں کچھ کمیاں بھی ہیں۔ لیکن ہمیں ہر حال میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا جاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پیارے بچوں آپ کی کامیابی میں ہی ملک، انسانیت اور ہم سب کی کامیابی  ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ سویٹ ہومز ، ان کے آرگنائزرز اور سٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ ان بچوں کی تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت کریں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا  کہ معاشرے کے تمام افراد کی ذمہ داری ہے کہ ان بچوں کی دیکھ بھال میں اپنا حصہ ڈالیں۔
٭٭٭

You may also like

Leave a Comment