34
گورنر پنجاب و چانسلر سردار سلیم حیدر خان نے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پرو وائس چانسلر نامزد کر دیا ہے۔اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، ڈینز، فیکلٹی اور سٹاف ممبران نے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف کواس اعزازپر مبارکباد دی ہے۔