Home Uncategorized  گورنر پنجاب نے تمام پبلک سیکٹر اورپرائیوٹ سیکٹر جامعات کو ای روزگار سینٹرز قائم کرنے کے احکامات جاری کئے

 گورنر پنجاب نے تمام پبلک سیکٹر اورپرائیوٹ سیکٹر جامعات کو ای روزگار سینٹرز قائم کرنے کے احکامات جاری کئے

by Developer
 گورنر پنجاب نے تمام پبلک سیکٹر اورپرائیوٹ سیکٹر جامعات کو ای روزگار سینٹرز قائم کرنے کے احکامات جاری کئے۔اس ضمن میں گورنر پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی جامعات کے وائس چانسلرز اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین کو مراسلہ جاری کر دیا، مراسلہ کے مطابق گورنر پنجاب نے جامعات کے وائس چانسلرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ورچوئل یونیورسٹی اور ایسے  جامعات جو ای روزگار سکیم کے تحت قائم کیے گئے ہیں اورمراکز کامیابی سے چل رہے ہیں، سے مشورہ کر کے اپنی اپنی جامعہ میں ای روزگار سینٹرز قائم کریں۔ ان آی روزگار مراکز سے طلبا کو انٹرپرینورز شپ کے مواقع ملیں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں گورنر پنجاب کے زیرصدارت انٹرپرینورشپ پر کنسورشیم کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا تھا۔ جس میں وائس چانسلرز نے طلباء کو انٹر پرینورشپ کی تربیت کے حوالے سے یونیورسٹیوں میں قائم ای روزگار سینٹرز کو سراہا تھا اور انہیں دوسری جامعات میں قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ 

You may also like

Leave a Comment