گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی صدارت آج یہاںگورنر ہائوس لاہورمیں پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں خالی سٹیٹوری سیٹوں پر تقرریوں کے حوالے سے اجلاس۔ اجلاس میں نگران وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر سیکریٹریز ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، زراعت، لائیو سٹاک، انڈسٹریز، کامرس اینڈ سکل ڈویلپمنٹ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، اوقاف اینڈ ریلیجئس افیئرز نے بریفننگ کے دوران بتایا کہ 50 سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی 10, پرو وائس چانسلرز کی 40, رجسٹرار کی 33, ٹریثرار کی 38 اور کنٹرولر ایگزیمینیشن کی 35 سیٹیں خالی ہیں۔جس پر گورنر پنجاب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ جامعات کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ لیکن یہ امر قابل افسوس ہے کہ پچھلی حکومت کی بری گورننس کی وجہ سے پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں ایڈہاک ازم پر چل رہی ہیں۔ یونیورسٹیوں میں کئی انتظامی پوسٹیں (Statutory posts) خالی ہیں. جن یونیورسٹیوں میں پرو وائس چانسلرز کی سیٹیں ہیں ان پر بھی تقرریاں نہیں کی گئیں۔ ان انتظامی سیٹوں پر تقرریاں نہ ہونے سے یونیورسٹیوں کے گورننس کے معاملات متاثر ہوتے ہیں۔ کئی یونیورسٹیوں میں کنٹرولر آف ایگزیمینشن نہ ہونے سے طلبہ کو وقت پر ڈگریاں نہیں مل سکتیں جو بہت افسوسناک بات ہے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ انہوں نے گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالتے ہی بطور چانسلر سب یونیورسٹیوں کے انتظامی محکموں کو مراسلہ جاری کیا تھا کہ خالی انتظامی سیٹوں پر تقرری کا عمل 06 ماہ پہلے شروع کر دیں تاکہ یونیورسٹیوں میں گورننس کے مسائل پیدا نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے لیے لائیو سٹاک کی بہت اہمیت ہے۔ چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور مسلم لیگ ن کے سابق دور میں قائم کی گئی۔ لیکن اس کے بعد اس کی ترقی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سیکریٹری لائیو سٹاک کو چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کا فوری دورہ کرنے کے کی ہدایت جاری کی۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کا فروغ بہت اہم ہے۔ ٹیکنالوجی سے متعلق یونیورسٹیاں ایک مقصد کے تحت بنائی گئی تھیں۔ پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں چائنیز پروفیسرز کے واپس جانے سے وہاں کام رک گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ وفاقی حکومت کی مدد سے چائنیز پروفیسرز کو واپس بلایا جائے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب اور نگران وزیر اعلی پنجاب نے تمام سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن سے با ضابطہ اجازت لیکر یونیورسٹیوں میں خالی انتظامی سیٹوں پر جلد از مستقل جلد تقرریاں کی جائیں۔ تاکہ جامعات کے انتظامی امور میں تعطل نہ ائے۔
اس موقع وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ۔اجلاس میں مختلف انتظامی محکموں کے سیکرٹریز ، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ، ڈاکٹر شاہد منیر اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب ، نبیل احمد اعوان بھی موجود تھے
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی صدارت میں گورنر ہائوس لاہورمیں پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں خالی سٹیٹوری سیٹوں پر تقرریوں کے حوالے سے اجلاس………. اجلاس میں نگران وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی
29