Home اہم خبریں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر پنجاب کی یونیورسٹیوں کے معاملات پر متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔……..گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے 13 ویں کانوکیشن سے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر پنجاب کی یونیورسٹیوں کے معاملات پر متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔……..گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے 13 ویں کانوکیشن سے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

by Developer

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر پنجاب کی یونیورسٹیوں کے معاملات پر متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ڈاکٹر لیاقت علی اسسٹنٹ پروفیسر کیمسٹری میانوالی کو یونیورسٹی آف میانوالی کے رجسٹرار (BPS-20)کی پوسٹ کے اضافی چارج میں 3ماہ کی توسیع کردی۔ گورنر پنجاب نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو اضافی چارج کی مدت کے دوران رجسٹرار کے عہدے پر مستقل رجسٹرار کی تعینانی کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ ڈاکٹر توقیر احمد اسسٹنٹ پروفیسر آف کیمسٹری یونیورسٹی آف میانوالی کو 6ماہ کے عرصے کے لئے کنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج سونپ دیا۔گورنر پنجاب نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر محمد سرور کو تین سال کے لئے لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کے خزانچی (BPS-20) تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔گورنر پنجاب نے ملک زوار حسین ڈیپارٹمنٹ آف میتھمیٹکس ،پنجاب یونیورسٹی کو عرصہ تین سال یا ان کی مدت ملازمت پوری ہونے تک ان دونوں میں سے جو پہلے ہو ڈین فیکلٹی آف سائنس تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ علاوہ ازیں، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی اکیڈیمک کونسل کے ممبرز کے لئے 4 ماہرین پر مشتمل پروفیسر ڈاکٹر راشد احمد ڈائریکٹر (اکیڈیمک) یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد ، ڈاکٹر عصمت ناز ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز ، سائرہ اختر ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی وہمن یونیورسٹی ملتان، ڈاکٹر نرگس ناز چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نامزد کردیا جبکہ ڈاکٹر فیصل مرزا ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز کو تین سال کے لئے گجرات یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد کردیا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پروفیسر ڈاکٹر صائمہ حمید وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی ، پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج فار ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ اور قاضی ہمایوں فرید، ممتاز ماہر تعلیم کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا ممبرز سنڈیکیٹ مقرر کردیا جبکہ ڈاکٹر محمد حسیب سرور اسسٹنٹ پروفیسر ماس کمیونیکیشن اینڈ میڈیا یونیورسٹی آف نارووال کے رجسٹرار کے اضافی چارج میں توسیع کردی۔
بعد ازاں، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے 13 ویں کانوکیشن سے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے تعلیمی معیار پر پوری قوم کو فخر ہے اور میڈیکل کی تعلیم میں یہ ملک کا صف اول کا دارہ ہے اور اس ادارہ سے وابستہ افراد نے سیلاب اور کورونا کے دوران انسانی خدمت کے جذبہ سے کام کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر نے اس ادارے کی خدمت کی اور پروان چڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کی دل و جان سے خدمت کرنے والے دراصل قوم کے معمار ہیں اور انکی خدمات تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر نے اپنے خطاب میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں جاری پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایم یو کی تمام فیکلٹی نے تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کیلئے ایک ٹیم کی طرح کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹی میں تعلیم پانے والے سٹوڈنٹس پر ریاست باقاعدہ سرمایہ کاری کرتی ہے اور اب فارغ التحصیل ہونے سٹوڈنٹس کیلئے اس سرمایہ کاری کے لوٹانے کا وقت ہے۔وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پنجاب کی خوش قسمتی ہے کہ بلیغ الرحمن جیسا پڑھا لکھا گورنر ملا ہے۔
کانووکیشن میں وائس چانسلر آر ایم یو پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، نگران وزیر صحت پنجاب جاوید اکرم،وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر ،اساتذہ اکرام اور طلبہ اور ان کے والدین نے کثیر تعداد میں موجود تھے۔
اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کامیاب ہونے والے ڈاکٹرز میں اسناد اور میڈلز تقسیم کئے ۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کو وائس چانسلر نے ادارے کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی ۔


٭٭٭٭

You may also like

Leave a Comment