گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گزشتہ رات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغدادالجدید کیمپس میں ہاسٹل طالبات کی جانب سے پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج کا نوٹس لیا ہے ۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کو پانی کی فراہمی کے لئے فوری متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے گورنرپنجاب کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام ہاسٹلز میں پانی کی سپلائی بحال کرا دی ہے۔ گورنر پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی انتظامیہ کو مزید ہدایت کی ہے کہ پانی کی فراہمی کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے بغداد الجدید کیمپس میں دو اضافی ٹربائن جلد از جلد نصب کی جائیں تاکہ طلباء وطالبات شدید گرمی کے موسم میں کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کریں۔ یونیورسٹی رجسٹرار محمد شجیع الرحمان کے مطابق موجودہ ٹربائن کی مرمت کیساتھ ساتھ دو اضافی ٹربائن کی تنصیب کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا گزشتہ رات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغدادالجدید کیمپس میں ہاسٹل طالبات کی جانب سے پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج کا نوٹس
55