Home اہم خبریں کے ایم یو اور ایل آر ایچ کے درمیان فارمیسی کے طلبہ کی عملی تربیت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط………..مفاہمتی یادداشت پر کے ایم یو کے پروفیسر ڈاکٹرسمیع سراج اور ایل آر ایچ کے منیجر فارمیسی ڈاکٹر عزیز اللہ نے دستخط کیئے،ایم او یو کا مقصد فارمیسی کے طلبہ کوعملی مہارتوں سے آراستہ کرکے کلینیکل فارمیسی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے

کے ایم یو اور ایل آر ایچ کے درمیان فارمیسی کے طلبہ کی عملی تربیت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط………..مفاہمتی یادداشت پر کے ایم یو کے پروفیسر ڈاکٹرسمیع سراج اور ایل آر ایچ کے منیجر فارمیسی ڈاکٹر عزیز اللہ نے دستخط کیئے،ایم او یو کا مقصد فارمیسی کے طلبہ کوعملی مہارتوں سے آراستہ کرکے کلینیکل فارمیسی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے

by Ilmiat

خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن کے شعبہ فارمیسی سروسز کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشتِ(ایم اویو) پر دستخط ہو گئے، جس کا مقصد فارمیسی کے طلبہ کو عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور کلینیکل فارمیسی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔ ایم او یو پر کے ایم یو آئی پی ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سمیع سراج اور ایل آر ایچ کے فارمیسی منیجر ڈاکٹر عزیز اللہ نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کیئے۔اس معاہدے کے تحت فارمیسی کے طلبہ کو لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مختلف شعبہ جات میں تجربہ کار فارماسسٹس کی زیرِ نگرانی تربیت دی جائے گی جس میں دوا کی تیاری، معیاری ڈسپنسنگ اور مریضوں کے علاج میں فارماسسٹ کے کلیدی کردار پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس معاہدے کے تحت ایل آر ایچ کے فارماسسٹس طلبہ کو عوامی شعبے میں متعارف کردہ کمپیوٹرائزڈ فزیشن آرڈر انٹری (CPOE) سسٹم کے استعمال، ادویات کی درست مقدار، مریضوں کی میڈیکل ہسٹری اور دواؤں کے ممکنہ ردِعمل کی جانچ کے جدید اصول سکھائیں گے۔ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دے گا، جس کے تحت مشترکہ تحقیق، ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس شراکت داری سے طلبہ کو ہسپتال کی حقیقی طبی صورتحال میں فارماسسٹ کے عملی کردار کو سمجھنے کا موقع ملے گا اور انہیں کلینیکل فارمیسی، میڈیکیشن مینجمنٹ اور ڈرگ تھراپی کے مختلف پہلوؤں کی تربیت دی جائے گی۔

مزید براں اس معاہدے کے تحت طلبہ کو ادویات کی معیاری لیبلنگ، محفوظ ڈسپنسنگ اور مریضوں کی آگاہی کے حوالے سے بھی جدید تکنیک سکھائی جائیں گی جو فارماسوٹیکل پریکٹس کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔دریں اثناء وائس چانسلر کے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے اس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ نہ صرف خیبر پختونخوا میں فارمیسی کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ فارماسسٹ کے عملی کردار کو مزید مؤثر بنانے میں بھی مدد دے گا جس سے مجموعی طور پر صحت عامہ کے نظام میں بہتری آئے گی اور مریضوں کو معیاری طبی خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ کے ایم یو اپنے مختلف ڈسپلن کے طلباء کی علمی وتحقیقی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کی عملی تربیت پر بھی نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ اس ضمن میں متعددعملی اقدامات بھی اٹھا رہی ہے جس کا واضح ثبوت کے ایم یو اور ایل آر ایچ کے درمیان فارمیسی کے طلباء کی عملی تربیت کے لیئے مذکورہ مفاہمتی یادداشت کا طے پانا ہے۔

You may also like

Leave a Comment