Home اہم خبریں کینڈا کے صوبہ اٹاوا میں بطور سماجی کارکن، نفسیاتی معالج اور لائف کوچ ڈاکٹر نزیر حسین چوہدری نے ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کا دورہ کیا۔

کینڈا کے صوبہ اٹاوا میں بطور سماجی کارکن، نفسیاتی معالج اور لائف کوچ ڈاکٹر نزیر حسین چوہدری نے ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کا دورہ کیا۔

by Ilmiat

 صوبہ اٹاوا میں بطور سماجی کارکن، نفسیاتی معالج اور لائف کوچ ڈاکٹر نزیر حسین چوہدری نے ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کا دورہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھاچیئرمین شعبہ سوشل ورک نے ڈاکٹر نزیر حسین چوہدری کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی رہنمائی میں تدریس اور تحقیق کے عالمی معیار کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر نزیر حسین چوہدری کو ہاکڑہ آرٹ گیلری یونیورسٹی کالج آف فائن آرٹس اور چولستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیزرٹ سٹڈیز کا بھی دورہ کرایا گیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے شاندار علمی ماحول اور انفراسٹرکچر کی تعریف کی اور یونیورسٹی کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔اس دورہ میں ڈاکٹر نزیر حسین چوہدری کے ساتھ ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک کے طلبہ کی ذہنی آبیاری کے لیے ایک علمی استفادہ نشست کا انعقاد بھی گیا جس میں معزز مہمان نے طلبہ کو سماجی بہبود کے عملی میدان میں استعمال ہونے موثر مہارتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک اور ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ بھی ڈاکٹر نذیر حسین چوہدری کا ایک علمی مکالمہ کے سیشن کا انعقاد ہوا اور اس مکالمہ میں ڈاکٹر نزیر حسین چوہدری نے سوشل ورک کی درس و تدریس میں استعمال ہونے والی مہارتوں کے حوالہ سے راہنمائی دی۔

You may also like

Leave a Comment