Home اہم خبریں  کھیل صحت مند طرز زندگی کیلئے ضروری ہیں

 کھیل صحت مند طرز زندگی کیلئے ضروری ہیں

by Developer
:وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا ہے کہ کھیل صحت مند طرز زندگی کیلئے ضروری ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام باسکٹ بال کورٹ، بیڈمنٹن کورٹ اور اوپن ایئر جم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار احمد، پرنسپل ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، شعبہ جات کے سربراہان اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی تعلیم کے ساتھ کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔ قبل ازیں وائس چانسلر نے کالج کی لائبیریری اور اکیڈمک بلاکس کا دورہ بھی کیا۔ ڈاکٹر ذوالفقاراحمد نے کالج کی تاریخ اور تعلیمی و ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔        
پنجاب یونیورسٹی نے پانچ سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

You may also like

Leave a Comment