اہم خبریں ڈپارٹمنٹ آف انٹرپرینیورشپ اور انوویشن، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء نے ایک منفرد ایکٹیوٹی ”بزنس واک” کا اہتمام by Developer December 8, 2022 written by Developer December 8, 2022 34 ڈپارٹمنٹ آف انٹرپرینیورشپ اور انوویشن، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء نے ایک منفرد ایکٹیوٹی ”بزنس واک” کا اہتمام کیا۔اس پروگرام کے روح رواں سید شہیر حسن رضوی نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، ڈین مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر جواد اقبال، سربراہ ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر حسن دنیال کی سرپرستی اور انجمن تاجران کے تعاون کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت یہ منفرد ایکٹیوٹی ممکن ہوئی۔شہیر رضوی آج کی ایکٹویٹی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس بزنس واک کا مقصد بزنس کے طلباء کو بہاولپور کی لوکل مارکیٹ سے متعارف کروانا اور کاروباری شخصیات کو سرہانا تھا، اس مقصد کے تحت طلبا کی مختلف ٹیمیں بنائیں جنھوں نے تقریباً 3 گھنٹے اندرون بازار بہاول پور میں گزارے، وہاں کی تصاویر اور ویڈیو بنائیں، کاروباری شخصیات کے انٹرویو کیے اور اپنے شہر کے بازار کو سمجھنے اور پرکھنے کی کوشش کی گئی۔شہیر رضوی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اندرون شہر بہاولپور کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں داخل ہونے کے لیے سات دروازے ہیں اور ہر دروازے سے ملحق مختلف بازار ہیں جہاں آپ کو مختلف کاروبار نظر آتے ہیں، کہیں کھانے پینے کی دوکانیں یعنی فوڈ اسٹریٹ اور روائتی مٹھاؤں اور سوہن حلوہ کی دوکانیں تو کہیں پریس مارکیٹ، بائینڈر نظر آئیں گے، کہیں ہول سیل مارکیٹ نظر آئے گی تو کہیں پرچون، الیکٹرانکس، کہیں خواتین کے کپڑے اور زیورات تو کہیں فرنیچر قصہ مختصر ہر چیز اس بازار سے مل سکتی ہے یہی وجہ ہے کہ شہر کے باہر بڑے بڑے پلازے بننے کے باوجود جہاں تمام تر برینڈز موجود ہیں لیکن خواتین جب تک اندرون شہر سے خریداری نہ کریں ان کی تسلی نہیں ہوتی۔شہرکی اسی ڈایورسٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبا کے سات گروپ بنائے گئے اور ہر ایک گیٹ سے ایک ٹیم داخل ہوئی اور بہت کامیابی سے یہ کاروائی مکمل کی اور مارکیٹ کو سٹڈی کیا۔اس موقع پر ڈپارٹمنٹ کے اساتذہ ڈاکٹر عثمان خضر، انچارج اسٹوڈنٹس افیئرز، محسن متین اور شہریار انصاری نے طلباء اس ایکٹیویٹی کو سراہا اور منفرد مہم کی کامیابی پر منتظمین کی حوصلہ افزائی کی۔ 0 comment 0 FacebookTwitterPinterestEmail Developer previous post یو ای ٹی لاہور، 16 ویں جیو ٹیکنیکل انجینئرنگ کانفرنس، ملکی، غیر ملکی مندوبین کی شرکت next post گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں بلوچستان ریزیڈنیشل کالج ژوب کے طلبا نے اپنے مطالعاتی دورے کے دوران پروفیسر گل دار علی خان وزیر کی قیادت میں ملاقات کی You may also like پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے وفد... December 20, 2024 پنجاب یونیورسٹی اورک کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ... December 20, 2024 پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی شعبے، انسٹیٹیوٹس، مراکز، ملحقہ... December 17, 2024 پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے... December 17, 2024 گورنمنٹ وقارالنسا گریجویٹ کالج میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ... December 17, 2024 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بہاولنگر کیمپس میں لٹریری سوسائٹی... December 17, 2024 جی سی یو لاہور میں ماحولیاتی چیلنجز پر... December 17, 2024 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر... December 17, 2024 مزید 35 سری لنکن طلبہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں... December 7, 2024 پنجاب یونیورسٹی کےپروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی... December 7, 2024 Leave a Comment Cancel Reply Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.