Home خبریں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا مزید 37 طلباء کے خلاف ایکشن………نامناسب رویہ کی بنا طلبہ کو20ہزار جرمانہ،آزمائشی مدت اوریونیورسٹی آحاطہ میں داخلہ پر پابندی کی سزا اور چند چند طلبہ کی معافی مانگنے پر ستوڈنٹ شپ بحال

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا مزید 37 طلباء کے خلاف ایکشن………نامناسب رویہ کی بنا طلبہ کو20ہزار جرمانہ،آزمائشی مدت اوریونیورسٹی آحاطہ میں داخلہ پر پابندی کی سزا اور چند چند طلبہ کی معافی مانگنے پر ستوڈنٹ شپ بحال

by Ilmiat

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈسپلن، قانون کی خلاف ورزی پرمزیدطلباء کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مختلف سزائیں دے دیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق انتظامیہ نے شعبہ سیاسیات کے محمد عماد اختر،یونیورسٹی لاء کالج کے محمد عمار خان، حاجی زین سرفراز،عاطف نواز،شعبہ سوشل ورک کے محمد سمیع اللہ، محمد فاروق، شیخ زید اسلامک سنٹر کے شعیب عامر فخری،ہیلی کالج آف کامرس کے حنین عارف، انصار علی،انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے محمد سالار احمد، حماد علی، سمیع اللہ، شمریز ممتاز،ادارہ تعلیم و تحقیق سے زین شوکت، طیب احمد، انور کمال، محمد انیس، انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ سے عثمان احمد، انسٹیٹیوٹ آف جیالوجی سے غضنفر علی ریحان، شعبہ جینڈرسٹڈیز سے محمد حامد رضا اور شعبہ سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن سے غلام مرتضیٰ کو 20ہزار روپے جرمانہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے یونیورسٹی لاء کالج سے سعدیہ بلوچ، مقصوم عبداللہ، ابوبکر صدیق، مقداد علی، عبدالکریم احسن، محمد سلیمان، انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے سمیع اللہ، شعبہ معاشیات کے محمد عرفان، ہیلی کالج آف کامرس کے محمد یار، فدا محمد،شعبہ سیاسیا ت سے سلمان یار خان، انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز سے انعام اللہ، محمد عرفان، شعبہ جینڈر سٹڈیز سے عبدالحئی اور سکول آف کیمسٹری سے جمیل احمدکو تین ماہ تک آزمائشی مدت میں رکھنے کا فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپلنری کمیٹی نے شعبہ جینڈر سٹڈیز سے سیف اللہ، یونیورسٹی لاء کالج سے محمد سلیمان، شعبہ سوشل ورک سے شہزاد، انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے محمد وہاب خورشید اور شعبہ ڈیجیٹل میڈیا سے محمد ابرارکی معافی کو قبول کرتے ہوئے سٹوڈنٹ شپ بحال کردی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے شعبہ سوشل ورک کے محمد فاروق کارزلٹ روک دیا جبکہ شعبہ فلسفہ کے محمد اسرار پر یونیورسٹی احاطے میں داخل ہونے پر پر سختی سے پابندی لگا دی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے مرتکب طلباء کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ترجما ن نے کہا کہ یونیورسٹی ڈسپلنری کمیٹی ترجیحی بنیادوں پر باریک بینی سے کیسز کا جائزہ لے رہی ہے۔

#PU #Ilmiatonline

You may also like

Leave a Comment