36
پنجاب یونیورسٹی سنڈیکٹ کی سفارش پر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کوشعبہ انفارمیشن مینجمنٹ اور پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر کوانسٹیٹیو ٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی میں پروفیسر ایمرٹیس تعینات کر دیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر کنول امین یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس جبکہ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر گورنمنٹ کالج فار ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں بطور وائس چانسلر خدمات انجام دے چکی ہیں۔