Home اہم خبریں ڈاکٹر اظہر حسین ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پاکستان نے چین میں منعقد ہونے والی 15 روزہ پیشہ ورانہ تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے ۔

ڈاکٹر اظہر حسین ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پاکستان نے چین میں منعقد ہونے والی 15 روزہ پیشہ ورانہ تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے ۔

اس تربیت کا اہتمام پاکستان کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی چائنا ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کنسورشیم آف یونیورسٹیز سی پی ای سی کنسورشیم آف یونیورسٹیز نے کیا تھا

by Ilmiat

ڈاکٹر اظہر حسین ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پاکستان نے چین میں 7 دسمبر سے 21 دسمبر 2025 تک منعقد ہونے والی 15 روزہ پیشہ ورانہ تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے ۔ “مستقبل کے لیے تیار تعلیمی قیادت: اعلیٰ تعلیم میں گورننس انوویشن اور اے آئی انٹیگریشن” کے عنوان سے اس تربیت کا اہتمام پاکستان کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی چائنا ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کنسورشیم آف یونیورسٹیز سی پی ای سی کنسورشیم آف یونیورسٹیز نے کیا تھا اور اس کی میزبانی تیانجن فارن اسٹڈیزیونیورسٹی ٹی ایف ایس یو نے کی۔ اس پروگرام میں تعلیمی لیکچر سیشنز کے ساتھ ساتھ پیکنگ یونیورسٹی دیگر عالمی درجہ کی یونیورسٹیوں اور چین بھر کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ادارہ جاتی دوروں پر مشتمل تھا۔ شرکاء نے ثقافتی دوروں میں چین کے ورثے اور معاصر معاشرے کا تفصیلی مطالعہ کیا۔  ان سرگرمیوں نے شرکاء کو اعلیٰ تعلیم کی گورننس تعلیمی قیادت میں جدت اور عصری تعلیمی نظاموں میں مصنوعی ذہانت کے انضمام کے بارے میں عملی تربیت فراہم کی گئی۔ اختتامی تقریب بیجنگ میں چائنا ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی میزبانی چائنا ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل گاو شیاؤ جی نے کی۔ تقریب میں چائنہ ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن کے نائب صدر مسٹر ژانگ ڈالیانگ پاکستان کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ڈائریکٹر جنرل گلوبل کوآپریشن عائشہ اکرام اور تیانجن فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کے نائب صدر مسٹر ژو پینگ شیاؤ نے خطاب کیا۔پروفیسر ڈاکٹر زینگ سمنگ وائس ڈین تیانجن فارن اسٹڈیز یونیورسٹی چین نے شرکا کو سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ ڈاکٹر اظہر حسین اس جامع تربیتی پروگرام کے لیے پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے 25 رکنی وفود میں شامل تھے۔

You may also like

Leave a Comment