)ڈائریکٹوریٹ آف مساجد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام تمام کیمپسز کی مساجد میں تراویح و ختم القرآن کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں 27 رمضان المبارک کو مسجد اسٹاف کالونی بغدادالجدید کیمپس میں ختم القرآن کی دعائیہ تقریب ہوئی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے خطاب میں اساتذہ ملازمین اور طلباوطالبات کو ماہ رمضان کی سعادت سے مستفید ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور جامعہ اسلامیہ کی ترویج و ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حافظ عبدالستار ڈائریکٹر مساجد نے قرآن مجید کی عظمت اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر آئمہ کرام، مؤذنین اور دیگر مہمانوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی اور بالخصوص اسلامیہ یونیورسٹی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ڈائریکٹوریٹ آف مساجد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام تمام کیمپسز کی مساجد میں تراویح و ختم القرآن کی تقریبات