لاہور – ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED)، پنجاب نے لاہور میں اپنی نئی دفتر کی عمارت کے افتتاح کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل عبور کیا۔ چیف سیکریٹری پنجاب، جناب زاہد اختر زمان، نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر فاروق نوید، نے محکمے کے سینئر افسران کے ہمراہ تقریب کی میزبانی کیتقریب میں نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) ڈاکٹر محمد اقرار احمد خان، اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو (SMBR) جناب نبیل جاوید بھی شامل تھے۔