Home اہم خبریں چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (تمغۂ امتیاز، ستارۂ امتیاز)کی چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ایس۔ ایم۔ طارق رفیع سے ملاقات

چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (تمغۂ امتیاز، ستارۂ امتیاز)کی چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ایس۔ ایم۔ طارق رفیع سے ملاقات

by Ilmiat

چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (تمغۂ امتیاز، ستارۂ امتیاز) نے چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (SHEC) پروفیسر ڈاکٹر ایس۔ ایم۔ طارق رفیع سے کراچی میں سندھ ایچ ای سی کے دفتر میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں بین الصوبائی تعاون کو مضبوط بنانے، جامعات کی گورننس، کوالٹی ایشورنس اور تحقیقی ترقی کے بہترین طریقہ کار کے تبادلے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں چیئرمینز نے اس امر پر زور دیا کہ ملک بھر میں تعلیمی معیار کو اجتماعی طور پر بلند کرنے کے لیے صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشنز کے مابین قریبی ہم آہنگی نہایت ضروری ہے۔

صدر زیبسٹ یونیورسٹی محترمہ شہناز وزیر علی بھی اس ملاقات میں شریک ہوئیں اور پالیسی ہم آہنگی اور ادارہ جاتی استعداد بڑھانے کے حوالے سے اپنے اہم خیالات پیش کیے۔یہ ملاقات پاکستان کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون، جدت اور معیارِ تعلیم کو فروغ دینے کے عزم کی واضح عکاسی کرتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment