Home خبریں پی ایم ایل ٹی سی کی جانب سے یو ای ٹی کے 10 طلباء کو اسکالرشپس کا اجراء………اس سکالرشپ سے یو ای ٹی کے 7 ہزار سے زائد طلباء مستفید ہونگے……..پی ایم ایل ٹی سی اسکالرشپ وصول کنندگان کو روزگار بھی فراہم کرے گا

پی ایم ایل ٹی سی کی جانب سے یو ای ٹی کے 10 طلباء کو اسکالرشپس کا اجراء………اس سکالرشپ سے یو ای ٹی کے 7 ہزار سے زائد طلباء مستفید ہونگے……..پی ایم ایل ٹی سی اسکالرشپ وصول کنندگان کو روزگار بھی فراہم کرے گا

by Ilmiat

پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (پی ایم ایل ٹی سی) نے یو ای ٹی لاہور کے 10 الیکٹریکل انجینئرز کو اسکالرشپس سے نوازا۔ اس سلسلے میں سکالرشپ کے چیک تقسیم کرنے کیلئے یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر، پی ایم ایل ٹی سی کے چیئرمین / سی ای او شیونگ فینگ نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے چینی وفد کو خوش آمدید کہا اور طلباء کی تعلیمی معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”یہ اقدام نہ صرف صنعت و جامعہ کے درمیان روابط کو مضبوط کرتا ہے بلکہ پاکستان اور چین کی بڑھتی ہوئی دوستی کا بھی مظہر ہے۔”

چیئرمین پی ایم ایل ٹی سی جناب شیونگ فینگ نے اس موقع پر تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکالرشپ یو ای ٹی کے 7 ہزار سے زائد طلباء کو دیا جائیگا اور اس تعداد میں مزید اضافہ بھی کیا جائیگا۔ پی ایم ایل ٹی سی سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کو روزگار بھی فراہم کرے گی کیونکہ یہی طلباء کل کے لیڈر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکالرشپس کا مقصد مستحق طلباء پر مالی بوجھ کم کرنا اور علمی معیار کو فروغ دینا ہے۔ تقریب کا اختتام باہمی اظہارِ تشکر کے ساتھ ہوا۔

You may also like

Leave a Comment