پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کراٹے کلب کے طلباء نے شہباز شریف انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ یوم آزادی کراٹے چیمپین شپ 2024 ء میں ٹیم ٹرافی جیت لی۔ پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے 7 طلائی، 3 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ قبل ازیں ہیلی کالج آف کامرس کے طالب علم زرک خان نے ملائیشیا میں منعقدہ ایشین انڈور روئنگ چیمپین شپ میں 2 طلائی تمغے حاصل کیے ہیں۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اورپرنسپل ہیلی کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد نے پنجاب یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کو شاندار کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی۔ ان کامیابیوں کیلئے اہم کردار ادا کرنے والے سپورٹس کے صدر عتیق الرحمان، ہیلی کراٹے کلب کی کوچ نمرہ دستگیر خان، سوسائٹیز کے کوآرڈینیٹر ارظم حسین، سپورٹس ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی زبیر بٹ، اسٹیٹ آفیسر سردار شکیل اور سپورٹس ڈائریکٹر کالج ندیم منیرکی کاوشوں اور لگن کو بھی سراہا گیا۔ یہ کامیابیاں کالج میں کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم باب کی نشاندہی کرتی ہیں جس میں روئنگ اور کراٹے دونوں ٹیموں نے بہترین کارکردگی کے نئے معیارات قائم کیے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے طلباء نے یوم آزادی کراٹے چیمپین شپ میں ٹیم ٹرافی جیت لی
46