:پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام نے ای کامرس بوٹ کیمپ میں شرکت کرنے والے طلباؤطالبات کے لئے سر ٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد، چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی این وائی ٹریننگ وہاب یونس، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ڈاکٹر ظفر احمد، ڈاکٹر ذیشان شوکت اور ڈاکٹر وقاص فاروق کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے میں ماہرین کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی بدولت ای کامرس کی مہارتوں میں بہتری لانے کے قابل بنایا۔انہوں نے طلباء کو متحرک ڈیجیٹل مارکیٹ کیلئے تیار ی میں ایسی سرگرمیوں کی اہمیت پرزور دیا۔ ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ تقریب کا مقصد دونوں اداروں کی فیکلٹی اور عملے کو کامیابیوں کے سفر میں شریک کرنا ہے۔ بوٹ کیمپ کے طلباء نے کالج اورپی این وائی سے نہ صرف ایک قیمتی پلیٹ فارم مہیا کرنے پر بلکہ آئندہ انکیوبیشن سینٹر کے دلچسپ اعلان کے لئے بھی ان کا شکریہ ادا کیا، جو کاروباری صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے کا وعدہ کرتا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام تقسیم اسناد کی تقریب
24